اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے قومی بیانیے کو بہتر انداز میں پیش کرنے کیلئےتحقیق کو فروغ، مزید “تھنک ٹینکس” بنانیکی ضرورت ہے ،غیر مساوی ترقی انتشار کا سبب بنتی ہے، ہمیں تھنک ٹینکس کے ذریعے ہمیں اپنا صحیح تشخص اور حقیقی نکتہ نظر دنیا پر واضح کرنا چاہیے۔
ا ن خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے پیر کو پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام مارگلہ ڈائیلاگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی تھنک ٹینکس انتہا پسندی کی سوچ رکھنے والے عناصر کو ہی پورے معاشرے کاعکاس سمجھتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا دین عام لوگوں کو متاثر کرتا ہے ۔ ہمارا مضبوط خاندانی اور مہذب نظام ہے۔ ہمارے ہاں بھی انتہا پسندی کی سوچ رکھنے والے لوگ ہیں لیکن اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے غیر منصفانہ نظام تعلیم کو ٹھیک نہیں کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ تحقیق کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ تھنک ٹینکس کی جیسے جیسے ساکھ بڑھے گی ہمارے لئے آسانیا ں پیداہوتی جائیں گی۔











