او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس؛ پارلیمنٹ ہاؤس میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع

88

اسلام آباد ، 19 دسمبر (اے پی پی ): او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے حوالے سے پارلیمنٹ میں مہمانوں کے استقبال کی تیاریاں عروج پر  جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

پاکستان کی دعوت پر 20 ممالک کے وزرائے خارجہ، دس نائب وزرائے خارجہ سمیت 70 وفود اس تاریخی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے تشریف لانے والے وزرائے خارجہ کا خیر مقدم کرریے ہیں جبکہ  وزیر اعظم عمران خان اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کریں گے۔

سورس : وی این ایس ، اسلام آباد