اٹک، 10 دسمبر(اے پی پی): اٹک میں ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی کے لئے واک کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر اٹک عمران حامد شیخ نے کی۔ واک میں اسسٹنٹ کمشنر زرمینہ وزیر، سی ای او ایجوکیشن ملک محسن عباس، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے سردار ظہیر احمد خان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
واک کا مقصد عوام کو آگاہ کرنا تھا کہ وہ ٹریفک قوانین کی بھرپور پاسداری کریں اور اپنی قیمتی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے اس موقع پر کہا کہ کسی بھی ملک کا نظم و ضبط ٹریفک کے اصولوں پر کاربند ہونے میں عیاں ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ خود کو ترقی یافتہ ثابت کرنے کے لئے ٹریفک قوانین پر بھرپور عملدرآمد کریں جو ہمارے نظم و ضبط کی بنیادی اساس ہے۔