ایم ڈی اے  نے ملتان شہر کی ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات شروع کر دئیے

39

ملتان، 02 دسمبر (اے پی پی ): وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق ایم ڈی اے    نے ملتان شہر کی ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات شروع کر دئیے ہیں ۔ ایم ڈی اے TE&TP ڈائریکٹوریٹ اور ٹیپا لاہور کی ٹیم  نے  ملتان شہر کی اہم شاہراہوں کا دورہ  کیا اور ملتان بوسن روڈ پر بنائے جانے والے یو ٹرن کی ڈیزائننگ اور لوکیشن کا جائزہ لیا ۔ چونگی نمبر 9 ،سیداں والا بائی پاس  اور بوسن روڈ پر ٹریفک مسائل حل کے لئے روڈ کا بھی جائزہ لیا  گیا اور  ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس وارڈن سے زیادہ بلاک ہونے والے پوائنٹس کی نشاندہی بھی کروائی گئی ہے۔  روڈ لوڈ زیادہ ہونے کے اوقات میں بلاک ہونے والے پوائنٹس کا جائزہ لیا گیا ہے۔

 ڈی جی ہم ڈی اے قیصر سلیم نے کہا ملتان شہر کی ٹریفک کو کنٹرول اور منظم  بنانے کے لئے پلاننگ کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک مسائل حل کے لئے  روڈ ڈیزائننگ میں ٹریفک پولیس کی مشاورت بھی لی جا رہی ہے۔انہوں  نے کہا کہ آ ئندہ چند روز میں شہر کی مین شاہراہوں پر  ٹریفک لوڈ کم کرنے کے لئے کام شروع کر دیا جائے گا۔

سورس:وی   این ایس،  ملتان