بدعنوانی کے خاتمے کے لیے  قوانین اور ان کا مؤثر نفاذ لازمی ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  کا انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پرکانفرنس سے خطاب

35

اسلام آباد۔9دسمبر  (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعرات کو انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر ’’کرپشن سے پاک پاکستان قوم کا فخر‘‘کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے  قوانین اور ان کا مؤثر نفاذ لازمی ہے۔ انہوں نےکہاکہ انہوں نے کہا کہ نظام انصاف میں بہتری اور عدالتوں میں تیزی سے انصاف کی فراہمی سے بھی بدعنوانی میں کمی لائی جا سکتی ہے، حالیہ ایک سروے کے پرسیپشن انڈیکس میں یہ بات واضح ہوئی ہے کہ کیسز کی طوالت کے باعث انصاف کی فراہمی متاثر ہوتی ہے، پولیس میں سب سے زیادہ کرپشن کا تاثر ہے، حالیہ سروے رپورٹ میں لوگوں نے سخت قوانین اور سخت سزائیں دینے کی تجویز دی ہے، جب لوگوں کو سزائیں ملنے میں تاخیر ہوتی ہے تو ان میں ناامیدی، مایوسی اور ہیجانی کیفیت پیدا ہوتی ہے۔