بدعنوانی کے خاتمے کے لیے نیب کا کردار قابل تحسین ہے ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  کا انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پرکانفرنس سے خطاب

29

اسلام آباد۔9دسمبر  (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعرات کو انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر ’’کرپشن سے پاک پاکستان قوم کا فخر‘‘کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے نیب کا کردار قابل تحسین ہے۔ صدر مملکت نے بدعنوانی کی روک تھام کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سخت قوانین، ان پر عملدرآمد، فوری انصاف، معاشرے کی بدعنوانی کے خلاف عدم برداشت، خدا خوفی اور میڈیا کے ذریعے آگاہی سے اس لعنت پر قابو پایا جا سکتا ہے، ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں، دنیا اخلاقیات پر مبنی قیادت کے لیے پکار رہی ہے اور یہ قیادت پاکستان سے نکلے گی۔