بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سےایرانی وزیر خارجہ حسین امیر  عبداللہ کی ملاقات

16

راولپنڈی،19دسمبر  (اے پی پی):بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے اسلامی تعاون کی تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے 17 ویں غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لئےآئے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر  عبداللہ نے ملاقات کی، دونوں رہنماوں نے افغانستان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 ملاقات کے دوران  جیو سٹریٹجک  ماحول  بالخصوص افغانستان کی صورتحال دفاعی  و سیکیورٹی تعاون، پاک ایران بارڈر سیکیورٹی میکنزم سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس مو قع  پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور ایران مشترکہ تاریخی، مذہبی ثقافت کے حامل ہمسائے ہیں، پاکستان ایران سے تاریخی برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔