ملتان؛ عید گاہ گرین بیلٹ میں 23 دسمبر سے گل داؤدی کی سالانہ نمائش سجے گی

26

ملتان، 19 دسمبر (اے پی پی):  شہر اولیاء میں بکھریں گے گل داؤدی کے رنگ،ضلعی انتظامیہ عید گاہ گرین بیلٹ میں 23 دسمبر سے گل داؤدی کی سالانہ نمائش سجائے گی، پی ایچ اے کے زیر اہتمام گل داؤدی کی نمائش کیلئے کیاریوں اور لینڈ سکیپنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔

 ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے زکریا پارک عیدگاہ کا دورہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور پی ایچ اے حکام نے انتظامات پر بریفننگ دی۔ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ نمائش کے موقع پر گرین بیلٹ کو دیدہ زیب لائٹنگ اور رنگوں سے سجایا جائے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی تفریح کیلئے خوبصورت برانڈنگ اور پروگرام تیار کئے جائیں، گل داؤدی کی نمائش کورونا ایس او پیز کے تحت منعقد ہوگی۔

سورس: وی این ایس، ملتان