بچوں کے خلاف سائبر کرائمز میں  ایکشن لینا  آسان ہوگا :وفاقی محتسب سید طاہر شہباز

37

لاہور، دسمبر 3 (اے پی پی): وفاقی محتسب سید طاہر شہباز کی زیر صدارت وفاقی محتسب آفس میں بچوں کے خلاف سائبر کرائم کو روکنے کے لئے اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا۔

انھوں نے کہا کہ جوڈیشل و پولیس اور کر یمینل جسٹس سسٹم کے ما تحت ادارے بچوں کے خلاف سا ئبر کرائمز کی روک تھام میں اہم کر دار ادا کر سکتے ہیں۔

سید طاہر شہباز نے کہا کہ وفاقی محتسب کے ادارے نے اس مقصد کے لئے قوا نین اور ان کے نفاذ کے میکنزم کو فعال کرنے کے لئے روڈ میپ تیار کر لیا ہے۔ بچوں کے خلا ف سا ئبر کرائمز ایک بین الاقوا می مسئلہ بن چکا ہے جس کی روک تھام کے لئے جامع منصو بہ بند ی کی ضرورت ہے۔بچوں کے خلا ف جرا ئم کے حوالے سے عوام الناس میں آ گا ہی مہم چلا نے کی ضرورت ہے۔