اسلام آباد ویمن گالا 7 اور 8 نومبر کو ایف نائن پارک میں منعقد ہوگا

9

اسلام آباد05 نومبر(اے پی پی):خواتین کی تیار کردہ دستکاریوں اور مصنوعات پر مشتمل اسلام آباد ویمن گالا 7 اور 8 نومبر کو ایف نائن پارک اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

لیٹس گرو ٹوگیدر کمیونٹی کے زیر اہتمام یہ میگا فیسٹیول ایک فیملی ایونٹ ہے جسکا مقصد کاروباری خواتین کو انکے معیاری پراڈکٹس کی نمائش اور سیل کرنے کا موقع دینا ہے۔

خواتین کی بنائی گئی دستکاریوں کا یہ سب سے بڑا فیسٹیول ہے جہاں آپکو ملیں گے شاپنگ کے لیے بہت یونیک پراڈکٹس، فیشن اکسسریز، ہوم ڈیکور، آرٹ اینڈ کرافٹ، آرگینک پراڈکٹس، گارڈننگ کرافٹس، خواتین اور بچوں کے ملبوسات، مزیدار کھانوں کے  سٹالز جبکہ بچوں کے لیے پلے اور ایکٹوٹی ایریا بھی ہوگا۔

فیسٹیول کے اوقات صبح 11 بجے سے رات 10 بجے تک ہوں گے جبکہ یہ ایف نائن پارک کے بولان گیٹ پر منعقد کیا جائے گا۔