بڑی طاقتوں میں کشمکش سردجنگ کا ظہور، کشمیر نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہے ،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کانفرنس سے خطاب

3

اسلام آباد۔9دسمبر  (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے  جمعرات کو یہاں آئی ایس ایس آئی  کے زیر اہتمام ‘‘پرامن اور خوش حال جنوبی ایشیاء’’ کے عنوان سے ‘اسلام آباد کانکلیو  ’ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑی طاقتوں میں کشمکش سردجنگ کا ظہور، کشمیر نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہے۔

خطے اور دنیا میں امن، ترقی اور خوش حالی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لئے ہم اجتماعیت کے حامل عالمی نظام (گلوبل آرڈر) کی   حمایت جاری رکھیں گے۔ سارک کو تنگ نظر سیاسی ایجنڈوں سے آزاد کرکے زندہ وفعال کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان نے کسی عالمی یا علاقائی تنازعے کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کثیرالقومیت کے نظریہ کو تنہائی پسندی یا یک طرفہ سوچ کی قوتیں توڑ رہی ہیں۔