بہاولنگر؛ سیالکوٹ واقعہ کیخلاف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امن مارچ کا اہتمام

39

بہاولنگر، 8 دسمبر ( اے پی پی ): بہاولنگر میں سیالکوٹ واقعہ کیخلاف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امن مارچ کا اہتمام کیا گیا،امن مارچ کی قیادت ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے کی۔

 ڈی پی او محمد ظفر بزدار اے ڈی سی جی عبدالجبار گجراسسٹنٹ کمشنر سید عثمان منیر بخاری سمیت دیگر سرکاری افسران عملہ  اورسول سوسائٹی ، تاجر، مذہبی حلقے بھی واک میں شریک ہوئے۔ شرکاء نے رفیق شاہ چوک سے  سٹی چوک تک مارچ کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے،سیالکوٹ جیسے واقعات کا پرامن مذہب اسلام سے کوئی تعلق نہیں، امن مارچ کا مقصد سیالکوٹ کے واقعہ کی مذمت کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ امن مارچ میں تمام مذاہب کے افراد شریک ہیں ،سیالکوٹ جیسے واقعات کی روک تھام کے لئے ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،پاکستان میں تمام اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں ۔

سورس:وی   این ایس،  بہاولنگر