بہاولنگر، 15دسمبر ( اےپی پی):ایف آئی اے ٹیم کی تھانہ ڈونگہ بونگہ کے علاقے میں کامیاب کارروائی، جعلی امریکن ڈالر اور پاکستانی کرنسی بنانے والے گروہ کے ملزمان 2 گرفتار کرلئے، گرفتار ملزمان باپ بیٹا ہیں ملزمان کے قبضہ سے جعلی امریکن ڈالر اور پاکستانی کرنسی بنانے میں استعمال ہونے والا پیپر اور میٹریل برآمد کرلیا۔ ملزمان سے بھاری تعداد می پاکستانی جعلی کرنسی ، ڈائیاں اور ڈالر اور نوٹ میں استعمال ہونے والا کاغذ برآمد.ہوا کموقع پر گرفتار ہونے والے ملزمان میں 61 سالہ مجیب الرحمان اور اسکا بیٹا محمد احمد شامل ہیں ملزمان کو پہلے سے گرفتار ملزم بلال حنیف کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ملزمان کے خلاف کاروائی کا آغاذ کر دیا مزیاہم انکشافات متوقع ہیں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جارہی ہے۔











