بہاولنگر میں سانحہ اے پی ایس پشاور کی یاد میں تقریب کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر ، ڈی پی او نے طلباء شہریوں کے ساتھ شمعیں روشن کیں

33

بہاولنگر، 16دسمبر ( اےپی پی): بہاولنگر میں سانحہ اے پی ایس پشاور شہداء کی یاد میں بلدیہ ہال میں  تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر محمد وسیم، ڈی پی او ظفر بزدار ، طلباء اور سول سوسائٹی کی شرکت کی طلباء نے ملی نغموں پر خوبصورت ٹیبلوز پیش کئے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے طلباء شہریوں کے ہمراہ رفیق شاہ چوک میں شمعیں روشن کیں اس موقع پر شہداء کے لئے خصوصی اجتماعی  دعا کی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر محمد وسیم اور ڈی پی او ظفر بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ اے پی ایس پشاور کےشہداء ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ اے پی ایس پشاور کے شہداء قوم کے ہیرو ہیں ان کی عظیم قربانی سے ہی وطن عزیز سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ ممکن ہوسکا۔