بہاولنگر ۔7دسمبر (اے پی پی):بہاولنگر میں قومی ووٹرز ڈے کے موقع پر آگاہی واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔واک سیمینار کا اہتمام ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام کیا گیا، سیمینار کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار تھے، تقریب کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار گجر نے کی، تقریب میں این جی اوز کے نمائندگان اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی ۔اس دن کو منانے کا مقصد ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، سیمینار کے اختتام پر آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا، واک کے شرکاء نے ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے بینرز اٹھا رکھے تھے، واک کے شرکاء نے رفیق شاہ چوک تک مارچ کیا۔