بی آر ٹی پشاور سال 2021 کارکردگی رپورٹ پیش کردی گئی۔

36

پشاور، 16دسمبر(اے پی پی): وزیراعلی کا معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبائی دارلحکومت پشاور میں قائم پاکستان میں پہلی بار تھرڈ جینیریشن بی آر ٹی منصوبہ حکومت خیبر پختون خوا کا ایک کامیاب ترین پراجیکٹ ہے۔ پشاور کے شہری جہاں پرانے نظام ٹرانسپورٹ سے بے ہد تنگ تھے وہیں بی آ ر ٹی کے آغاز کے بعد اس منصوبے سے بے حد خوش ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک پریس بریفنگ میں بی آر ٹی پشاور کی کارکردگی رپورٹ برائے  سال 2021 پیش کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وبا کے دباو میں کمی کے بعد یومیہ سفری اعداوشمار میں بے ہد اضافہ اور اوسطََ 2لاکھ 20ہزار سے زائد مسافروں کا سفر جاری ہے۔ سال 2021 کے آغاز سے کرونا وبا کے شدید دباؤ کے باوجود اب تک کم وبیش5کروڑسے زائد لوگوں کا بی آر ٹی میں سفر کیا او ر اگست 2020سے اب تک مجموعی طور پر تقریباَ6کڑوڑ سے زائد مسافروں کا بی آر ٹی میں سفر قابل ستائیش ہے اورسسٹم کی مثبت افادیت کو ظاہر کرتے ہوئے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کیلئے باعث نعمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کے آغاز سے قبل شہر میں خواتین کی سفری شرع 2فیصد سے بھی کم تھی جو بی آر ٹی کے آغاز سے 20فیصد سے بھی بڑھ گئی۔ تاحال 10لاکھ سے زائد زو کارڈ ز کی تقسیم، بی آرٹی بسوں میں 30نئی بسوں کا اضافہ، موصول ہونے والی 12ہزار شکایات کا بروقت ازالہ، شہر میں چلنے والی349 پرانی اور خستہ حالت ویگنوں اور بسوں کو سکریپ کرنے اور انکے مالکان کو بروقت ادائیگیوں اور شہر کی فضائی آلودگی و ٹریفک کے دباؤ میں نمایاں کمی، شہریوں کے اوسطََ سفری اخراجات میں ہوش روبہ کمی کا بنیادی سبب بی آڑ ٹی پشاور بنا۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ کرونا وبا کے دوران شہریوں کو محفوظ سروس دینے اور ایس او پیز پر بہترین عمل درآمد یقینی بنانے، شہریوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھتے ہوئے بی آر ٹی کے مقبول ترین روٹ ایکسپریس روٹ میں اضافہ، پشاور کے رہائیشوں، بی آر ٹی مسافروں اور بالخصوص طلباکیلئے پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلے زو بائسیکل شیرینگ سسٹم کا اجراجس کے تحت 360جدید زو سائکلیں اور شہر کے مختلف مقاما ت پر 32ڈاکنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے، مزید  پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی اور دور جدید کی ضرورت  زو موبائل ایپلیکیشن زو پشاور کا اجراء جس سے شہریوں کو بی آر ٹی میں سفر کرنے میں مزید آسانی کے سا تھ ساتھ کرونا وبا کے پھیلاو میں کمی کا بھی موجب بنی۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہترین سفری سہولت دینے اور بین الاقوامی معیار کے عین مطابق سسٹم کو چلانے پر بین الاقوامی ادارے ITDP کی جانب سے پذیرائی ملنا پاکستان اور بی آر ٹی پشاور کیلئے باعث اعزاز، خواتین کیلئے محفوظ، آرام دہ اور آسان سفر رسائی کو ممکن بنانے، سسٹم میں نصب کیمروں کی مدد سے ہر اسٹیشن و بس کی موئثر نگرانی سمیت بالخصوص بی آر ٹی کے آغاز سے اب تک کوئی ایک بھی ناخوشگوار واقع پیش نہ آنے اور صوبائی محتسب برا ئے خواتین اور اقوام متحدہ برائے خواتین پاکستان کے ساتھ معاونت فراہم کرنے پر اقوام متحدہ برائے خواتین پاکستان کی جانب سے ایوارڈ ملنا بی آر ٹی پشاور کیلئے اعزازات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی پشاور پاکستان کی پہلی پبلک ٹرانسپورٹ سرو س جو کہ عالمگیر سفری رسائی (Universal Access System)  کو یقینی بنایاجس کی بدولت شہر میں خصوصی افراد باآسانی بی آر ٹی میں اپنا سفر کرسکتے، اس کے ساتھ ساتھ خواجہ سراوں کیلئے بی آر ٹی میں سیٹیں مختص کرنا بھی قابل ستائیش عمل ہے جس پر خواجہ سراوں کی جانب سے اقدام کو سراہا گیا۔

بیرسٹر نے کہا کہ حکومت پاکستان کے ویژن کلین اینڈ گرین مہم کے حوالے سے بی آر ٹی مرکزی روٹ سمیت مرکزی دفتر میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا اور اب تک 3ہزار سے زائد پودے لگائے گئے۔ ٹرانس پشاور اور نجی ادارے کے ساتھ سماجی ذمہ دارے کے تحت بی آر ٹی کے مختلف حصوں پر تزین وآرئیش کا کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی سسٹم کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ نجی سیکٹر کے ساتھ باہمی اشتراک کے ساتھ بی آر ٹی کے مختلف حصوں کو قانون کے مطابق تشہیری مہم کیلئے دیا گیا جسکا بنیادی مقصد بی آر ٹی کی آمد ن میں اضافہ کرنا ہے۔

بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے بی آر ٹی کی یومیہ سفری اعدادوشمار، صوبائی دارلحکومت میں مقبولیت سمیت شہریوں کو بروقت آگاہی دینے کیلئے 90 ڈیجیٹل سکرینز دی گئیں جنکا مقصد بی آر ٹی میں سفر کرنے والے مسافروں کو آگاہی دینا ہے۔ بی آر ٹی پشاور کی جانب سے عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے خصوصی آگاہی سرگرمیوں کا بھی انعقاد کرایا گیا جن میں کرونا وبا کے پھیلاو اور ایس او پیز پر عمل درآمد، پولیو مہم، چھاتی کے سرطان، فوڈ اتھارٹی، اقوام متحدہ برائے خواتین پاکستان  صوبائی محتسب برائے خواتین، محکمہ سیاحت اور محکمہ سپورٹس کے اشتراک سے آگاہی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔

 بی آر ٹی پشاور ایک کامیاب منصوبہ اور عوام کہ لئے بہترین سفری سہولت ہے جس کا دائرہ کار میں مزید اضافہ کیاجائے گا اور مستقبل قریب میں نئے فیڈر روٹس اور بسوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا تھا کہ جہاں اس سروس سے ہزاروں لوگ یومیہ مستفید ہوتے ہیں وہیں ان سے التما س ہے کہ ادارے کے ساتھ تعاون کریں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ شکایات و تجاویز کیلئے ٹرانس پشاور کی ہیلپ لائن 091-111-477-477پر کال کریں۔