تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی، لاکھوں روپے کی ہیروئن برآمد،4 منشیات فروش گرفتار

37

بورے والا، 09 دسمبر(اے پی پی ):تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی،کار پر پشاور سے لائی جانے والی لاکھوں روپے کی ہیروئن برآمد،دو خواتین ڈرگ ڈیلر سمیت 4 منشیات فروش گرفتار کر لئے۔ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن ناصر محمود کی قیادت میں پولیس نے اطلاع ملنے پر معصوم شاہ روڈ سے ایک مشکوک کار کو روک کر اسکی تلاشی لی تو اندر لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن اور چرس برآمد کرکے کار سوار دو خواتین ڈرگ ڈیلر سمیت چار منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان منشیات کے بڑے ڈیلر ہیں جو پشاور سے منشیات لاکر بورے والا سمیت مختلف اضلاع میں سپلائی کرنے کا دھندہ کرتے آرہے تھے۔

سورس: وی این ایس، بورےوالا