تھرپارکر،16 دسمبر (اے پی پی ): مٹھی شہر کے کشمیر چوک پر تاجران برادری کی جانب سے سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی یاد میں موم بتی جلا کر اور پھول نچھاور کر کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
اس موقع پر ڈی ایس پی تھرپارکر محمد ایوب درس، اسسٹنٹ کمشنر مٹھی راجیش کمار، ایس ایچ او مٹھی سومار منگریو اور مٹھی کے تاجروں نے شہدائے ای پی ایس کو سلام پیش کیا اور پاک فوج کے کاوشوں کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کے 16 دسمبر ہم نہیں بھولے اور نہیں بھول پائینگے۔