جدہ؛ پاکستان یک جہتی فورم کے زیر اہتمام قائد اعظم کی یوم پیدائش پر  تقریب کا انعقاد

52

جدہ،25دسمبر(اے پی پی):تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل پاکستان یک جہتی فورم کے زیر اہتمام قائد اعظم کی یوم پیدائش پر  تقریب کا انعقاد کیا گیا۔یوم قائد کی تقریب کے مہمانان خصوصی چوہدری اظہر وڑائچ،نوشیرواں خٹک ،حاجی عثمان ،میاں ذولفقار  جبکہ صدارت کے فرائض  بشیر سواتی نے ادا کئے ۔مقررین نے قائداعظم کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔

تقریب سے ڈاکٹر فوزیہ،ریاض شاہد ،عریبہ رحمان،مریم عباس،امیر محمد خان،ملک جاوید  ،چوہدری محمد اکرم ،چوہدری ظہیر و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

سورس: وی این ایس ، اسلام آباد