جدہ میں کرسمس تقریب کا انعقاد، پاکستان کرسچن ویلفئیر سوسائٹی کے مسیحی مرد و خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

61

جدہ ، 25 دسمبر (اے پی پی ): دنیا بھر کی طرح جدہ میں بھی   کرسچن  کمیونٹی نے کرسمس کا تہوار منایا  ،تقریب کے مہمان خصوصی وائس قونصلر جنرل جدہ شائق احمد بھٹو تھے ،تقریب میں پاکستان کرسچن ویلفئیر سوسائٹی کے مسیحی مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر کرسچین کمیونٹی کے صدر پرویز یوسف نے پاکستان اور کشمیر سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کی مسیحی برادری سے محبت ہے کہ ہمیں اپنی مذہبی تقریبات کیلئے بھر پور تعاون حاصل ہوتا ہے۔

مہمان خصوصی شائق احمد بھٹو نے اپنے خطاب میں قونصلیٹ کی جانب سے اپنے بھر پور تعاون کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور آپکی کتاب پر یقین کے بغیر ہمارا مذہب بھی مکمل نہیں ہوتا۔

تقریب سے پیٹرک فلک شیر ،جان گلزاراور دیگر نے بھی خطاب کیا اورکرسچن کیمونٹی کو کرسمس کی مبارکباد دی۔

تقریب کے اختتام پر پرتکلف عشائیہ سے قبل کرسمس کا کیک بھی کاٹا گیا ۔

سورس : وی این ایس ، جدہ