اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعرات کو انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر ’’کرپشن سے پاک پاکستان قوم کا فخر‘‘کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جرائم اور کرپشن کے خاتمے کے لیے معاشرے کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔











