جرمنی کی ہنس سیڈل فاؤنڈیشن کا پاکستان میں زیر تعلیم افغان مہاجرین کی امداد کے لئے ہنس سیڈل سکالرشپ پروگرام شروع

62

اسلام آباد۔16دسمبر  (اے پی پی):جرمنی کی ہنس سیڈل فاؤنڈیشن نے پاکستان میں زیر تعلیم افغان مہاجرین کی امداد کے لئے ہنس سیڈل اسکالرشپ پروگرام شروع کیا ہے۔ اس پروگرام میں ہر سال 30 افغان انڈر گریجوایٹ اور گریجوایٹ طلباء کو سکالرشپ دی جائے گی۔سکالرشپ پروگرام کی لانچنگ کی تقریب میں جرمن سفیر برن ہارڈ شلاگیک مہمان خصوصی تھے۔ جرمن سفیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسکالرشپ پروگرام افغان طلباء کو تعلیم کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گی،ہم پاکستان کی اس کے ہمسایہ ممالک کی مہمان نوازی میں مدد کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر افغان طلباء کیلئے پاکستان کے علاقہ اقبال سکالرشپ پروگرام کی بھی تعریف کی اور اس سکالرشپ کو ایک ہزار سے بڑھا کر پندرہ سو کرنے پر پاکستان کی افغان طلباء کو تعلیم کی فراہمی میں کردار کو سراہا۔اس موقع پر ہنس سیڈل سکالرشپ پروگرام کے کوارڈینیٹر سٹیفن نے کہا کہ اس پروگرام میں طلباء کو ہر ماہ 30 ہزار روپے دیئے جائیں گے،یہ اسکالرشپ طلباء کے ڈگری مکمل کرنے تک جاری رہے گی۔ صرف رجسٹرڈ افغان مہاجرین طلباء ہی اس سکالرشپ پروگرام سے استفادہ حاصل کر سکیں گے، اس سال اس پروگرام کے تحت ایک سخت امتحان اور انٹرویو کے بعد 23 طلباء کا انتخاب کیا گیا تاکہ اس سکالرشپ سے صرف با صلاحیت طلباء ہی استفادہ حاصل کر سکیں، یہ رقم طلباء کو برائے راست دی جائے گی،تقریب میں افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور الحق اور رکن قومی اسمبلی رخسانہ گلزار بھی موجود تھیں۔ تقریب کے اختتام پر سکالرشپ حاصل کرنے والے افغان طلباء کو سکالرشپ کی اسناد دی گئی اور گروپ فوٹو لیا گیا۔