جلالپورپیروالا؛ دھند کے باعث موٹروے ایم فائیو پر  9 گاڑیاں ٹکرا گئیں ،  20افراد زخمی، 1  فوجی جوان شہید

389

جلالپورپیروالا،31دسمبر(اے پی پی): دھند کے باعث موٹروے ایم فائیو پر فوجی جوانوں کی گاڑی سمیت 9 گاڑیاں ٹکرا گئیں ، حادثے میں 6 فوجی اہلکاروں سمیت 20افراد زخمی  جبکہ 1  جوان شہید ہو گیا۔

حادثے میں زخمی 6 فوجی اہلکاروں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جبکہ معمولی زخمی مسافروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد روانہ کردیا گیا ہے۔

حادثے کا شکار آرمی کی گاڑی ملتان سے پنوں عاقل جارہی تھی، حادثے میں شہید فوجی جوان کا نام جاوید ہے۔