جلالپورپیروالا ، 18دسمبر(اے پی پی): ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر جمشید اختر نے دودھ فروشوں کے ساتھ ایک اجلاس میں دودھ فروشوں کو سرکاری ریٹ پر دودھ فروخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ڈپٹی کمشنر ملتان کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹ اشیاء خوردونوش کے مطابق دودھ کا موجودہ ریٹ 80 روپے فی کلو ہے۔سرکاری ریٹ پر دودھ فروخت نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سورس: وی این ایس،جلالپورپیروالا