چنیوٹ01 ،دسمبر ( اے پی پی ): حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیر برائے چیف منسٹر معائنہ ٹیم حاجی اجمل چیمہ نے چنیوٹ کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک اجلاس کی صدارت کی، ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید،ڈی پی او بلال افتخار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید نظارت علی و دیگر بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید اور ڈی پی او بلال افتخار نے صوبائی وزیر کو کریشنگ سیزن، روڈ ٹریفک و دیگر امور کے حوالے سے بریفنگ دی،صوبائی وزیر نے افسران کو ممکنہ سموگ کے حوالے سے سخت اقدامات کرنے کی ہداہت کی، صوبائی وزیر اجمل چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت پنجاب کی ہدایت اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق کسانوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں انکا کہنا تھا کہ ہم کسانوں کا استحصال ہر گز نہیں ہونے دیں گے، ڈی او انڈسٹری دانش طاہر، ڈی آئی او ریاض حسین و دیگر بھی موجود تھے، بعد ازاں صوبائی وزیر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ بھی وزٹ کیا، انہوں نے ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈز میں جا کر ڈاکٹرز و دیگر عملہ و ادویات کی دستیابی سمیت صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور انہیں دی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ ایم ایس ڈاکٹر محمد اعظم۔ سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف و دیگر بھی موجود تھے، صوبائی وزیر نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے بہترین اقدامات کو سراہا۔