حکومت کو مہنگائی اور عام آدمی کا احساس ہے۔ اسی لئے 120 ارب کی لاگت سے احساس راشن پروگرام شروع کیا گیا ہے، معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب حسان خاور

10

لاہور۔منگل 7 دسمبر (  اے پی پی ): معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب حسان خاور نے  کہا کہ حکومت کو مہنگائی اور عام آدمی کا احساس ہے۔ اسی لئے 120 ارب کی لاگت سے احساس راشن پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام اس لحاظ سے بھی مثالی ہوگا کہ مختلف اشیاء پر 30 فیصد سبسڈی حاصل ہوگی جبکہ اس پروگرام کے اثرات شفاف طریقے سے لوگوں تک پہنچیں گے۔