خانیوال میں 21مختلف منصوبوں پر 228ملین خرچ کیئے جا رہے ہیں؛ سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود

38

خانیوال ، 11 دسمبر (اے پی پی ):سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے کہا ہے کہ خانیوال میں 21مختلف منصوبوں پر 228ملین خرچ کیئے جا رہے ہیں جبکہ 114ملین خرچ  کئے  جا چکے ہیں،سکیموں پر تیزی سے کام جاری ہے،پچاس فیصد سے زائد ترقیاتی کام مکمل کر چکے ہیں،ریڈ مہم کو بھی موئثر انداز سے مکمل کریں گے،عوام کو ویکسینیشن کی سہولت اُن کی دہلیز پر ملے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خانیوال میں پی ایچ ای کی سکیموں اور قادرپوراں میں ریڈ کووڈ ویکسینیشن مہم کا جائزہ و بریفنگ لیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال اُن کے ہمراہ تھے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو ویکسینیشن کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔عوام کو اُن کے گھر پر ویکسینیشن کی فراہمی ہو گی۔سٹاف کو اپنی ذمہ داریاں انجام دینا ہوگی۔وبا سے نمٹنے کے لیئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

اُنہوں نے خانیوال میں سالانہ ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ صاف پانی و سیوریج کی سکیموں کو جلد از جلد و شفاف انداز سے مکمل کیا جائے،نئی سکیموں پر جلد کام کا آغاز کیا جائے اور پرانی سکیموں کو جلد مکمل کیا جائے۔