پشاور، 16دسمبر(اے پی پی): وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر بیرسٹر محمد علی سیف نے آج آرمی پبلک سکول کا دورہ کیا اور شہداء کے والدین سے ملاقات اور افسوسناک واقعہ پر تعزیت کی۔ یرسٹر سیف نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور شہداء کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔
شہداء کے والدین سے مخاطب ہوتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہم شہداء کے والدین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔ ان معصوم بچوں اور اساتذہ کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، کیونکہ اس سانحہ نے پوری قوم کو دہشتگردی کے خلاف متحد کردیا تھا۔