خیرپور،03نومبر(اے پی پی ):جیمخانہ کلب میں الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے عالمی یوم معذور کی مناسبت سے ایک تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں الخدمت فاونڈیشن کے صدر عبدالقدیر مہیسر سعودی عرب سے آئے ہوئے فہیم صدیقی، محمد عاقب عبدالمنان شیخ، ضیاءالدین شیخ، مصطفی قریشی ماجد علی تھے ۔
عبدالقدیر مہیسرنے الخدمت فاونڈیشن کی خدمات کے بارے میں بتایا اس کے بعد تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر راجہ طارق چانڈیو نے کہا الخدمت فاونڈیشن غریب معذوروں کی بے لوث خدمت کر رہی ہے مجھے بڑی خوشی ہے کہ آج عالمی یوم معذوری کے دن بھی 20 معذوروں میں ویل چیئر تقسیم کی گئیں ہیں۔
طارق چانڈیو نے کہا کہ ہم بھی معذوروں کو پانچ فیصد کوٹہ پر پورے ضلع میں نوکریاں دے رہے ہیں تاکہ ان کے گھر کو اچھی طرح چلا سکیں۔
تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر خیرپور کی قیادت میں جیم خانہ سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس کے مہمان خصو صی ڈپٹی کمشنر راجہ طارق حسین چانڈیو تھے اس تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
سورس:وی این ایس، سکھر