ملتان،27دسمبر(اے پی پی): دودھ کے معیار کو بہتر بنانے کےلیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سپیشل کمپین، ملتان میں 5 ملک شاپس کی چیکنگ، ملاوٹ کرنے پر بھاری جرمانے عائد کر دئیے گئے ہیں ۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ 150 لیٹر ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کردیا گیا ہے، 5 ملک شاپس کو دودھ میں فیٹ کی کمی پائے جانے پر 58 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے ہیں ، ٹیسٹ کے دوران دودھ میں قدرتی غذائیت اور گاڑھے پن کی کمی پائی گئی ہے اور کہا کہ حشرات کی بھرمار اور سٹوریج ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کارروائیاں شاہ شمس چوک، شاہ رکن عالم، رشید آباد اور شالیمار کالونی میں کی گئیں ہیں کہا کہ دودھ ایک بنیادی غذا ہے اس میں ملاوٹ کرنے والا مجرم ہے۔











