اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے جمعرات کو یہاں وفاقی وزیر غذائی تحفظ سید فخر امام کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال ترقی کی شرح5فیصد سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہا کہ دنیا میں بہت کم مثالیں موجود ہیں کہ کورونا وباءکے بعد کوئی ملک 5 فیصد کی شرح سے ترقی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں 5 فیصد گروتھ ریٹ کو آئی ایم ایف بھی تسلیم کر رہا ہے، امید ہے کہ ہم 5 فیصد کی شرح سے زیادہ ترقی حاصل کریں گے۔