ریجنل پولیس آفیسر  کا ضلع بہاولنگر کا ایک روزہ د ورہ

36

بہاولنگر ۔9دسمبر  (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور شیر اکبر کا ضلع بہاولنگر کا ایک روزہ د ورہ ۔ڈی پی آفس پہنچنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاونگر محمد ظفر بزدارنے ایس پی انوسٹی گیشن فاروق احمد انوراور ایس ڈی پی اوز کے ہمراہ استقبال کیا۔پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے سلامی دی۔ آر پی او شیر اکبر نے ڈی پی او محمد ظفر بزدار کے ہمراہ ایس پی انوسٹی گیشن،ایس ڈی پی اوز کے ساتھ تفصیلاً کرائم میٹنگ کی۔میٹنگ میں تما م مقدمات کی پراگرس کو تفصیلاً زیر غور لایا گیا اور اہم مقدمات کے سلسلہ میں ریجنل پولیس آفیسر نے ہدایات دیں۔میٹنگ میں مقدمات کے ساتھ ساتھ عدالت ہائے کی سیکیورٹی کے معاملات، قیدیوں کی نقل و حرکت، جوڈیشل حوالات کی سیکیورٹی صورت حال اور تھانہ جات کی حوالات کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کی نسبت ہدایت کی اور حال ہی میں پیش آنے والے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے یہ کہا کہ سیکیورٹی کو ہر ممکنہ حد تک بہتر بنایا جائے تا کہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقع سے بچا جا سکے۔