رینالہ خورد:کھلی کچہریوں کے ذریعے عوام کو انصاف کی فراہمی پولیس کا نصب العین ہے، فیصل گلزار

102

رینالہ خورد17دسمبر(اےپی پی): ڈسڑکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ فیصل گلزارنےانسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس راؤسردار علی خاں کے احکامات پر تھانہ سٹی رینالہ خورد میں کھلی کچہری کاانعقادکیا۔ کھلی کچہری میں آنے والے سائیلین کی درخواستیں وصول کرتےہوئے  درخواستوں پر موقع پرہی  متعلقہ افسران کو کارروائی کے احکامات دیے کھلی کچہری میں آنیوالے سائلین کی شکایات سننے کے بعدڈی پی او فیصل گلزارنے کہاکہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کوانکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو ممکن بناناہےپولیس افسران جرائم کی بیخ کنی کے ساتھ ساتھ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلیے تمام وسائل بروئے کارلائیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ انصاف کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔