روجھان جمالی،2دسمبر (اے پی پی):سابق وزیراعظم و بزرگ سیاستدان الحاج میر ظفراللہ خان جمالی کی پہلی برسی جمعرات کو ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منا ئی گئی ،عوام کی بڑی تعداد نے ان کے مزار پر حاضری دی ۔
الحاج میر ظفراللہ خان جمالی کی پہلی برسی ان کے آبائی علاقے روجھان جمالی میں منائی گئی ، سابق وزیراعظم کے ملکی و عوامی خدمات پر جعفرآباد بھر میں سرکاری سطح پر عام تعطیل کی گئی ۔ سندھ و بلوچستان کے قبائلی عمائدین سیاستدانوں اور اعلی حکام نے دعائیہ تقریب میں شرکت کی ، ان کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔ اس موقع پر قرآن خوانی بھی کی گئی ، پہلی برسی کے تقریب میں الحاج میر ظفراللہ خان جمالی کے چاہنے والوں نے ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور میر ظفراللہ خان جمالی کے سیاسی عوامی اور ملکی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
سورس:وی این ایس، کوئٹہ