ملتان، 16 دسمبر ( اےپی پی): سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہداء کی ساتویں برسی کے موقع پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔دعائیہ تقریب میں ڈسٹرکٹ سپروائزر چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر ادارے میں رہائش پذیر بچوں اور سٹاف نے شرکت کی چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں نے شہداء اے پی ایس پشاور کے درجات کی بلندی کے لئےخصوصی دعا کی اور بچوں نے اس المناک سانحہ میں شہید ہونے والے معصوم بچوں اساتذہ اور آرمی کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ملکی استحکام و سلامتی کے لئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔