سانحہ سیالکوٹ کے  ذمہ داران کا چالان 14روز میں  پیش کر دیا  جائیگا؛ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی

15

لاہور، 11دسمبر(اے پی پی): وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے  مختلف مکاتب فکر کے قائدین کے ہمراہ وارث روڈ پر واقع کیتھیڈرل چرچ میں سانحۂ سیالکوٹ کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس میں کہاہے کہ  سدین اسلام امن اور رواداری کا دین ہے، سیالکوٹ میں جو شرمناک واقعہ پیش آیا اس پر ہم سری لنکن سفارت خانے گئے اور قومی سطح پر معافی کے خواستگار ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ  سیالکوٹ کے  ذمہ داران  کا چالان 14 روز میں  پیش کر دیا  جائیگا ۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی   نے   کہا کہ جو   لوگ   توہین رسالتﷺ اور توہین مذہب کا بلاجواز نام لے کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرتے ہیں تو دراصل وہ خود توہین کے مرتکب ہوتے ہیں اور انھیں قرار واقعی سزا ملنی ہی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ  معاشرے میں عدم تشدد کا رویہ لانے کے لئے ہم چاہتے ہیں کہ سب باہم مل جل کر رہیں اور پاکستان میں امن قائم رہے۔