سیالکوٹ،9دسمبر (اے پی پی):صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ ہمارے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے،مریم نواز نے گانا بھی گایا تو وہ بھی چوری والا گایا، مودی کے یار مودی کا ہی گانا گائیں گے ۔
جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چند ماہ قبل وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیالکوٹ جیل کا دورہ کیا تھا آج وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے کئے گے وعدے وفا کرنے آیا ہوں ۔وزیر جیل خانہ جات کا کہناتھا کہ سانحہ سیالکوٹ سے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے کی جانے والی کوشوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ ملک عدنان ہی پاکستان میں اسلام کا اصل چہرہ ہےہمیں حیوانیت انتہا پسندی کی نفی کرنی ہوگی فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ آل شریف نے گانا بھی گایا تو چوری والاآپ کو چاہیے تھا آپ پاکستان کا گانا گاتے مودی کے یار مودی کا ہی گانا گائیں گے انہوں نے کہا کہ 1500 ریال کا ملازم صفدر بھی کونے میں بیٹھا مشکور تھا کہ شادی پر بلالیا۔
ایک سوال کے جواب میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کو چاہیے اب خاموش ہو جائیں مولانا فضل الرحمان کو نوٹوں کا جلوہ اور خلوہ پسند ہے اگلے ڈیڑھ سال میں ہم تمام میگا پروجیکٹ مکمل کریں گے 15 انڈسٹریل زون مکمل کریں گے۔
قبل ازیں انہوں معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے ٹریڈ و انوسمنٹ احسن سلیم بریار کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں سیالکوٹ چیمبر اور چودھری سلیم بریار کے تعاون سےنابالغ قیدیوں کے لیے سکول،واش رومز،زنانہ وارڈز کی تز ئین و آرا ئش،پنکھوںاورلائٹنگ کی سہولیات کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیِ پنجاب کے معاون خصوصی بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ پنجاب چودھری احسن سلیم بریار، آءی جی جیل خانہ جات پنجاب شاہد سلیم ، ڈی آءی جی نوید روف ،سپرنٹنڈنٹ جیل سیالکوٹ اظہر جاوید چیمہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
سورس:وی این ایس، سیالکوٹ