سانگھڑ، 9 ڊسمبر (اے پی پی ): ملک بھر کے طرح سانگھڑ میں بھی ورلڈ اینٹی کرپشن ڈے منایا گیا، اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور اینٹی کرپشن سرکل آفیسر کی جانب سے ایک ریلی اور ڈسٹرکٹ کاؤنسل ہال میں سیمینار منعقد ہوا ۔
اس موقع پر افسران کا کہنا تھا کہ کرپشن پاکستان میں ناسور بن چکا ہے اس کو ختم کرنے کے لیے سب کو ایک ہونا ہوگا، اگر جو کرپشن کرتا ہے اسے قانون کے سامنے لانا ہوگا۔
ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون پریل شاہ، اسسٹنٹ کمشنر ارشد ابراہیم صدیقی، اینٹی کرپشن اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرکل آفیسر عبدالقادر درانی، ڈاکٹر وشنو رام، پروفيسر نواز کنبہر، پروفيسر ممتاز لغاری، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر واجد میمن، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات ظفر منگی تمام محکموں کے افسران، کالج و اسکول کے طلبہ سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شریک کی۔
سورس ؛ وی این ایس ، سانگھڑ