اسلام آباد، 07 دسمبر ( اےپی پی): سری لنکا ہائی کمیشن میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل اور علماء سیالکوٹ واقعہ کی تمام بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ سیالکوٹ کا حالیہ سانحہ ایک المیہ ہے، جس کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں غم و غصہ پھیل گیا ہے۔ ہجوم کی صورت میں بے رحمانہ انداز میں ایک انسان کو مارا پیٹا گیا اور بالآخر موت کے گھاٹ اتار کر اس کی لاش جلائی گئی، ماورائے عدالت قتل کا یہ ایک بھیانک اور خوفناک واقعہ ہے۔ بغیر ثبوت کے توہین مذہب کا الزام لگانا غیر شرعی ہے