سنگین نوعیت کی بیماریوں کے اخراجات حکومت اٹھائے گی، ڈاکٹر فیصل سلطان

6

اسلام آباد۔15دسمبر  (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ صحت انصاف کارڈ کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلادیا ہے مارچ2022 تک پورے پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کے تحت مفت علاج کی سہولیات میسر ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  یونیورسل ہیلتھ کوریج ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا کہ سنگین نوعیت کی بیماریوں کے اخراجات  حکومت اٹھائے گی۔