بنیادی صحت اور بیماریوں کے مفت علاج کے لیے لائحہ عمل تیار کر رہے ہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان

13

اسلام آباد۔15دسمبر  (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ صحت انصاف کارڈ کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلادیا ہے مارچ2022 تک پورے پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کے تحت مفت علاج کی سہولیات میسر ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  یونیورسل ہیلتھ کوریج ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا کہ بنیادی صحت اور بیماریوں کے مفت علاج کے لیے لائحہ عمل تیار کر رہے ہیں۔

  انہوں نے کہا کہ  ہر شہری تک صحت کی تمام تر بہتر اورمناسب سہولیات کی رسائی  یقینی بنا رہے ہیں  پاکستان نے پائیدار ترقیاتی اہداف  پر دستخط کر رکھے ہیں   2030 تک یونیورسل ہیلتھ کوریج (صحت سب کیلئے)کے حصول کے لئے پرعزم ہے ۔