سکردو ایئرپورٹ کی وجہ سے مقامی لوگوں کی زندگیاں بدل جائیں گی، وزیراعظم کاعوامی جلسے سےخطاب

42

سکردو۔16دسمبر  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کو یہاں سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور سٹریٹیجک جگلوٹ سکردو روڈ کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے سکردو ایئرپورٹ کی وجہ سے مقامی لوگوں کی زندگیاں بدل جائیں گی۔

 وزیراعظم نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ سکردو میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ بن گیا ہے۔ وقت ثابت کرے گاکہ سکردو کے ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل بننے سے یہاں کے لوگوں کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلی آئے گی ۔انہوں  نے کہا کہ میں نے ساری دنیا کے حسین  مقامات دیکھے ہیں اور  یقین سے کہہ سکتا ہو ں کہ دنیا کے سب سے خوبصورت پہاڑی سلسلے گلگت بلتسان میں ہیں ۔پہلے ان علاقوں میں  آنا مشکل تھا ، بیرون ملک سےآنے والے سیاح پہلے کراچی یا اسلام آباد آتے تھے۔ جہاں موسم کی خرابی کی وجہ سے  پروازیں کئی کئی دن تاخیر کا شکارہوتی تھیں  لیکن اب بیرون ملک سے براہ راست پروازوں سے بڑی تعدادمیں سیاح یہاں آ سکیں  گے۔ انہوں نے کہاکہ سڑکیں بہتر ہونے سے اندرون ملک گرم علاقوں کے لوگ بھی یہاں کا رخ کریں گے ۔وزیراعظم نے کہا کہ 30 سال پہلے سکردو جگلوٹ  روڈ پر سفر کیا تب یہ سڑک انتہائی خطرناک تھی۔ وزیراعظم نے  این ایچ اے اور ایف ڈبلیو او کو مشکل اور خطرناک روڈ بنانے پر خراج تحسین پیش کیا جس سے  سکردو سے گلگت کاسفر 8 گھنٹوں سے کم ہو کر 3 گھنٹے رہ جائے گا۔

فاروق