سکھر،17 دسمبر( اے پی پی ) :ہیومن رائٹس یوتھ آرگنائیزیشن منارٹی ونگ سکھر کے زیر اہتمام سکھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف ریلی نکالی گئی ، ریلی کی قیادت پون کمار ، گنیش کماراور عاشق کمار نے کی، مظاہرین نے پریس کلب سکھر کے سامنے احتجاجی دھرنا بھی دیا، شدید نعریبازی کی گئی۔
اس موقع پر مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جاتا ہے لیکن انسانی حقوق کیلئے بنائے جانے والے قوانین پر کسی قسم کا عملد رآمد نہیں کیا جاتا، کشمیر میں آج بھی انسانوں کی تذلیل کا عمل جاری ہےجبکہ دنیا بھر میں مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے لوگوں کا خون بہایا جا رہا ہے، کئی سالوں سے فلسطین اور کشمیری اپنے اوپر ہونے والے ظلم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
شرکاءکا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو چاہئے کہ انسانوں کے عالمی دن کے موقع پر مسلمانوں سمیت تمام افراد کے ساتھ ہونے والی ظلم و زیادتی کا نوٹس لیا جائے۔