سکھر،03نومبر(اے پی پی ):ینگ نرسز ایسوسی ایشن سکھر کے زیر اہتمام سندھ نرسز الائنس کی کال پر سندھ کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی ینگ نرسز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جی ایم سی میڈیکل اسپتال کے میل و فیمل نرسز اسٹاف نے کام چھوڑ ٹوکن ہڑتال کی اور مطالبات کے حق میں نعریبازی کی احتجاج کیا۔
علامتی ہڑتال و احتجاج کی قیادت عبدالخالق ،محمد صدیق ،نائب صدر شمیم اختر،قربان سیال و دیگر کررہے تھے نرسنگ اسٹاف نے بازؤں پرسیاہ پٹی باندھ کر اور ہاتھوں میں تحریری پلے کارڈ اٹھا کر بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کے سندھ نرسز کی جانب سے احتجاج کے بعد سندھ حکومت نے مطالبات کے حل کیلئے ایگریمنٹ کیا جس پر احتجاج ختم کیاگیا لیکن افسوس اس معاہدے کو دو سال گذر چکے ہیں اس پر ابتک کوئی عملدرآمد نہیں ہو سکا سندھ حکومت نے ایک بار پھر ملازمین سے جھوٹا وعدہ کیا جس سے ملازمین شدید مایوسی کاشکار ہوئے ہیں۔
سورس:وی این ایس،سکھر