سکھر،14دسمبر(اے پی پی): ڈی آئی جی رینج طارق عباس قریشی کا ایس ایس پی آفس کا دورہ، ایس ایس پی سکھر نے پولیس کی کارکردگی کے بارے میں ملٹی میڈیا پروجیکٹر پر بریفینگ دی ،اس موقع پہ ضلع میں تعینات تمام ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوز اور ایس ایس پی آفس کے تمام برانچز کے انچارجز ودیگر موجود تھے۔
اس موقع پر ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ منشیات فروش اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاﺅن کو مزید تیز کیا جائے،انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانا اور اتحاد نظم ضبط اور یقین محکم کو مربوط رکھنا ہے،ڈی آئی جی نے کہا کہ ایس ایچ اوز سائلین کے مسائل ہنگامی بنیادوں پہ حل کرنے ترجیح دیں ہماری کامیابی کی یہی وجہ ہے، کرائم کنٹرول کےلئے بہتر حکمت عملی بنائیں اور علاقے میں منشیات کے روک تھام کےلئے کردار ادا کریں ۔