سکھر یونین آف جرنلسٹس کے سال 2022 کے انتخابات میں جرنلسٹس پینل نے بلا مقابلہ میدان مارلیا

28

سکھر،30دسمبر ( اے پی پی ): سکھر پریس کلب ، سکھر یونین آف جرنلسٹس کے سال 2022 کے انتخابات میں جرنلسٹس پینل نے بلا مقابلہ میدان مارلیا ۔ ایگزیکٹیو کمیٹی سمیت تمام ممبران بلا مقابلہ کامیاب ، سکھر پریس کلب میں جشن کا سماں ، جرنلسٹس پینل کے سربراہ لالا اسد پٹھان کی کامیاب ہونے والے عہدیدران کو پھولوں کے ہار پہنا کرمبارکباد دی ۔

 سکھر پریس کلب، سکھر یونین آف جرنلسٹس کا مشترکہ جنرل باڈی کا اجلاس پریس کلب کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا جس میں سکھر پریس کلب کے ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔جنرل باڈی کے اجلاس میں پی ایف یوجے کے مرکزی نائب صدر لالا اسد پٹھان بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے ۔جنرل باڈی کے اجلاس میں سکھر پریس کلب کے خازن شہزاد تابانی اور سکھر یونین آف جرنلسٹس کے خازن کاشف پھلپھوٹو نے 2021 کی سالانہ مالیاتی رپورٹ پیش کی۔

 اجلاس میں سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر سلیم سہتو ،جنرل سیکریٹری جاوید جتوءسکھر پریس کلب کے صدر نصراللہ وسیر ،جنرل سیکریٹری یاسر فاروقی ، جوائنٹ سیکر یٹری کامران شیخ نے جنرل باڈی کو سالانہ کارکردگی رپورٹ سے آگاہ کیا جنرل باڈی نے پیش کردہ مالیاتی رپورٹ اور کارکردگی رپورٹ پر مکمل اعتماد و اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے تسلی بخش قرار دیا۔

اجلاس میں پی ایف یوجے کے نائب صدر لالا اسد پٹھان نے سکھر پریس کلب ، سکھر یونین آف جرنلسٹس کے بلا مقابلہ نو منتخب عہدیدران کا بھی اعلان کیا ل۔الا اسد پٹھان کا کہنا تھا کہ جمہوری روایت برقرار رکھتے ہوئے الیکشن کمشنرز نے الیکشن شیڈول جاری کیا لیکن الیکشن کمشنرز کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق  پینل مقابلے نہ آنے اور کسی بھی عہدے کے لئے  نامزدگی فارم سامنے نہ آنے کی صورت میں ایک بار پھر سکھر یونین آف جرنلسٹس اور سکھر پریس کلب کے سال 2022 کے انتخابات میں جرنلسٹس پینل نے بلا مقابلہ فتح حاصل کر لی ہے ۔