سیالکوٹ فیکٹری  واقعہ ، 50 افراد  کو حراست میں لے   لیا گیا ، اس واقعہ  میں  نے  صرف انصاف ہو  گا  بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آئے  گا؛ حسان خاور

40

لاہور،3دسمبر  (اے پی پی):معاون خصوصی وزیرِ اعلی پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں پیش آنے والے افسوسناک اور حددرجہ قابلِ مذمت واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ وزیرِ اعظم عمران خان اور وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر ایک اعلی سطحی انکوائری کی جا رہی ہے جس کی رپورٹ 48 گھنٹوں میں منظرِ عام پر لائی جائے گی اور اس گھناونے واقعے میں ملوث تمام عناصر کے خلاف فوری کاروائی ہو گی۔  اب تک اس واقعے میں ملوث پچاس افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور نادرا کی مدد سے مزید افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیرِ اعلی پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے ڈی جی پی آر آفس میں چیئرمین پاکستان علما کونسل اور معاون خصوصی وزیرِ اعظم مولانا طاہر اشرفی اور آئی جی پنجاب را ئوسردار کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے بتایا کہ اب تک اس واقعے میں ملوث پچاس افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور نادرا کی مدد سے مزید افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت ہر پہلو سے اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 15 پر کال موصول ہونے کے تقریبا بیس منٹ بعد پہلی پولیس پارٹی موقعے پر پہنچی، تاہم پولیس کی جانب سے ریسپانس میں اگر تاخیر یا غفلت سامنے آ ئی تو حکومت بھرپور اور فوری کارروائی کرے گی۔ اس معاملے میں نہ صرف انصاف ہو گا، بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا۔ آر پی او اور کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن موقعہ پر موجود ہیں۔۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن، رواداری، برداشت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا کا کوئی معاشرہ ایسے قبیح فعل کی قطعا اجازت نہیں دیتا۔