خدمت میں عظمت ہے، لوگوں کی بغیر لالچ کے کام آتے رہیں؛ڈپٹی کمشنر میرپورخاص

19

میرپورخاص،04دسمبر (اے پی پی ):  ڈپٹی کمشنر  سلامت علی میمن نے کہا ہے کے خدمت میں عظمت ہے، لوگوں کی بغیر لالچ کے کام آتے رہیں، معاشرہ میں آپ کا مقام خود بہ خود بڑھتا چلا جائے گا.

اس خیالات کا اظہار انہوں نے ہلال احمر کی ایگزیکیٹو کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر سید رضی محمد  ، میڈیکل کالج میرپورخاص سیکریٹری  اظہر عباس  اور  دیگر ممبران سے  اجلاس کی صدارت  کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کے 24 اور 25 دسمبر 2021 کو ہلال احمر کی جانب سے ہلال احمر ہاؤس نیوٹائون  میں  آنکھوں کا مفت فیکولیزر آپریشن کیمپ   لگایا جائے گا،جس کا افتتاح  کمشنر میرپورخاص سید اعجاز  علی شاہ اور ڈی آئی جی پولیس ذوالفقار علی مہر اور اختتامی تقریب میں ڈپٹی کمشنر سلامت علی میمن اور ایس ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ  اسد چودھری مہمان خاص ہونگے۔

اس موقع  پر  سلامت میمن نے کہا کے میٹنگ ہر تین ماہ کے اندر منعقد کی جائے تاکے لوگوں کی خدمت کے بہتر سے بہتر نتائج حاصل  کیئے جا سکیں۔انہوں نے کہا کے ہائوسنگ سوسائٹیز سے بات چیت کر کے ہلال احمر کے لیئے اسپتال کا پلاٹ لیا جائے گا۔

اجلاس میں ہلال احمر کے اخراجات، آمدنی، شاپنگ سینٹرز کے کرائے، بلڈنگ کی مرمت، پی آر سی منصوبہ، اسٹاف کی تنخواہ سمیت دیگر مسائل پر بات چیت کی گئی۔  اجلاس میں اسٹاف کی تنخواہ کم ہونے کی وجہ سے اسٹاف کی تنخواہ کو بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

  ڈپٹی کمشنر نے کہا کے ہلال احمر کی جانب سے عوام کی  دیگر خدمات کے ساتھ  ناک، کان، حلق کے آپریشن  اور  تھیلیسیمیا کے بچوں کے لیئے خون کے عطیہ کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے تاکے مستحق افراد کو زیادہ سے زیادہ فائدہ دیا جا سکے۔

اس موقع پر بتایا  گیا کے ہلال احمر کی جانب سے کرائے پر دیئے گئے دوکانوں کا کرایہ وقت کے حساب سے بہت کم ہے اسے بڑھانے اور ان کی ٹرانسفر کی فیس بھی بہت کم ہے اسے بھی بڑھانے کے اقدامات کیئے جائیں  تاکہ اس ادارے کو معاشی طور پر مضبوط  کر کے لوگوں کی بہتری کے لیئے  بہتر سے بہتر کام آیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کے آنکھوں کے لگنے والے  کیمپ کو کامیاب کرنے کے لیئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے  ہر ممکن تعاونی  اقدام لیئے جائیں،  آگاہی مہم کو مزید کامیاب کرنے کے  لیئے  پینافلیکس اور پوسٹر چھپوا کر اہم مقامات پر لگائے جائیں تاکہ شہریوں سمیت دیہاتوں کے افراد مہم سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کر سکیں۔

 اس موقع پر چیئرمین اظہر عباس زیدی نے کہا کے میں خود لوگوں کی خدمت پر یقین رکھتا ہوں ،لوگوں کی خدمت کرنے سے ہماری اپنی زندگی آسان بن جاتی ہے۔

  اجلاس میں  جنرل سیکریٹری رفیق لغاری خزانچی عبدالکریم میمن ، میمبران میں محمد بخش کپری، محمد امین بھٹی ، جمیل احمد خان، اللہ بچایو راجڑ، زنوار لغاری، فرہان قریشی، فرقان شیخ، جبار مجید، جاوید بابر و دیگر نے شرکت کی۔