سیالکوٹ میں پیش آنے والے سانحہ کی تمام مکاتب فکر نے مذمت کی ہے، مولانا تقی عثمانی

46

اسلام آباد۔7دسمبر  (اے پی پی): منگل کو وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطی امور اور پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی  کے ہمراہ تمام مکاتب فکر کے علما و مشائخ کے وفد نے سری لنکن ہائی کمشن کا دورہ کیا اور ہائی کمشنر سے سانحہ سیالکوٹ پر دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سری لنکن ہائی کمیشن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  مولانا تقی عثمانی نے کہا کہ سیالکوٹ میں پیش آنے والے سانحہ کی تمام مکاتب فکر نے مذمت کی ہے، ہمیں اس واقعہ پر انتہائی افسوس ہے اور ہم سری لنکا کے ساتھ اس واقعہ پر ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات کر کے ان سے افسوس کا اظہار کیا ہے، ہمارے سری لنکن عوام کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں، سری لنکا  کے  عوام کے غم میں برابر شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سری لنکن ہائی کمشنر کو یقین دلاتے ہیں کہ اس واقعہ میں ملوث عناصر کو کڑی سزا دی جائے گی۔

سورس: وی این ایس، اسلام آباد