شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی یوم پیدائش کے سلسلے میں تقریب منعقد ، خراج تحسین پیش کیا گیا

48

ملتان، 08 دسمبر (اے پی پی ): ایجو کیشنل اینڈ سوشل فورم کے زیر اہتمام شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی یوم پیدائش کے سلسلے میں تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت شوکت بدر نے کی ،مہمان خصوصی پرنسپل عنایت علی قریشی تھے ۔

اس موقع پر پروفیسر عنایت علی قریشی، شوکت بدر، میاں وقاص فرید قریشی نے کہا کہ علامہ محمد اقبال ایک سچے عاشق رسول ﷺ تھے ، دیار غیر میں رہتے ہوئے عشق رسول ﷺ نبھایا اور انکی شاعری سے عشق رسول ﷺ کا سبق ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ محمداقبال کی شاعری نے پوری قوم کو بیدار کیا ،لوگوں میں آزادی کاجذبہ پیدا کیا۔

انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال ہمارے قومی شاعر ہی نہیں  بلکہ وہ عظیم انسان تھے۔ جدوجہد آزادی کے حوالے سے انکی کاوششوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔

 اس موقع پر رانا محمد اسلم ساغر، غلام حبیب سعیدی، محمد اسلم خان،محمد علی رضوی نے کہا کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے مسلمانوں کی آزادی کا جو خواب دیکھا تھااس کو پورا کرنے کیلئے انہوں نے مسلمانوں میں یکجہتی پیدا کی اور اپنے حقوق کیلئے بیدار کیا پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

اس کے علاوہ  اس موقع پر قاری غلام حبیب سعید نے ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کرائی جبکہ رانا محمد اسلم ساغر، میاں وقاص فرید قریشی، ڈاکٹر فرحان ناصر،قاری غلام حبیب سعیدی، محمد اسلم خان، منظور احمد، حافظ محمد داؤد، ڈاکٹر قیصر، نذ ر محمد،شیخ جاوید اقبال، محمد علی رضوی، چوہدری عمران، عبد اللہ، جواد شوکت، فواد، عماد، محمد شریف،میاں اسید ودیگر شریک تھے۔

سورس : وی این ایس ، ملتان